برطانیہ: چیلسی فلاور شو میں ملکہ برطانیہ کا دورہ

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

برطانیہ میں ہر سال منعقد ہونے والے شاہی باغبانی کے شاندار میلے چیلسی فلاور شو کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس سالانہ پھولوں کی میلے کی رونقیں اس وقت دوگنی ہو گئیں جب ملکہ برطانیہ الزبیتھ نے فلاور شو کا دورہ کیا۔


حال ہی میں پرنس ہیری کی شادی سے فارغ ہونیوالا شاہی گھرانہ اب اپنے فرایض کی جانب لوٹ آیا ہے۔

اسی سلسلے میں ملکہ برطانیہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ فلاور شو میں شرکت کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پھول دیکھے اور انتظامیہ کی محنت کونہ صرف سراہابلکہ انکی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


یہ شاندار فلاور شو عوام کیلئے باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے جو کہ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ مئی کے آخر تک جاری رہے گا۔