مینگوسٹین پھل کے سات حیرت انگیز فائدے

May 22, 2018

مینگوسٹین کا پھل صرف ذائقے کے لحاظ سے ہی اچھا نہیں ہے، اس پھل کو آپ کی غذا کا باقاعدہ حصہ رہنا چا ہئے، یہ بھر پور غذایت کےعلاوہ سات حیرت انگیز فائدے بھی رکھتا ہے۔

مینگوسٹین کا پھل تھائی لینڈ کا دیسی پھل ہے جہاں اس کی شناخت مانگ کھڈ کے نام سے ہے،جبکہگارسینیا منگوستانا اس کا نباتاتی نام ہے۔انگریزی زبان میں اسے مینگوسٹین فروٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مینگوسٹین فروٹ کا درخت 20سے60فٹ اونچاہو سکتا ہے بنگلہ دیش ،سری لنکا اوربھارت کےان علاقوں میں جہاں بارشیں زیادہ ہو تی ہیں ان علاقوں میں اس پھل کو تجرباتی طور پر کاشت کیا گیاجس کے نتائج مثبت آئےوہاں کے مقامی لوگ بھی اس پھل سے آشنا ہو گئے۔

مینگوسٹین فروٹ کی عام طور پر پیمائش 4سے8 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے،اس کی بیرونی سطح قدرے سخت اور کچھ موٹی ہوتی ہے،اندرمالٹے اورکینو کی طرح پھانکیں اور بیج بھی ہو تے ہیں جو ذائقے میں انتہائی تلخ اورکھانے کے قابل نہیںہوتے ہیں ۔

مینگوسٹین کے پھل کو موسم گرما کے پھلوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے،خوشنمابیضوی ساخت کاحامل جامنی رنگ کا منگوسٹین پھل لذیذر سیلے اور برفی جیسے دووھیاگودے کے باعث ایشیائی ممالک میں تو پسند کیا ہی جاتا ہےاب اس پھل کی مقبولیت یورپ تک پھیل چکی ہے۔

سوزش کا علاج:

سوزش صحت کے متعدد مسائل پیدا کر تی ہے میں انتہائی مفیدمنگوسٹین کا پھل ایسی کیفیت میں انتہائی مفید ہے ،یہ ذیابیطس،کینسر اور سوزش کا بہترین علاج ہے اس علاج کیلئے جو اشخاص موٹی موٹی گولیاں استعمال کرتے ہیں ہم انہیں اس پھل کا استعمال تجویز کرتے ہیں۔

قوت مدافعت کیلئے:

جسم میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے جب انفیکشن زیادہ ہونے لگے ایسی صورت حال میں مینگوسٹین کا پھل انتہائی مفید اور حیرت انگیز نتائج دیتا ہے اور جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاکر بیماری کو دوبارہ حملہ آوور نہیں ہونے دیتا،اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں کچھ افراد کو 30دن تک روزانہمینگوسٹین کا پھل کھلایا گیا۔

اس تحقیق میں مینگوسٹین کے پھل کے حیرت انگیز فوائد سامنے آئے، فروٹ استعمال کرنے والوں میں غیر معمولی قوت مدافعت دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ مینگوسٹین کے پھل میں موجود بھر پور وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ تھا۔

دافع کینسر :

کینسر دنیا کا خطرناک ترین موذی مرض ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں اموات سی مرض کے سبب سے ہو تی ہیںمینگوسٹین کا پھل کینسر سے بچانے میں زبردست صلاحیت رکھتا ہے یہ کینسر پیدا کرنے والے سیل کو ختم کرتا ہےاور نئے سیل کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔خاص طور پراس پھل کا استعمال بڑی آنت کے کینسر سے، چھاتی، جلد، اور پرواسٹیٹ کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

صحت مند دل کیلئے:

دل کی بیماریاں صرف عمر رسیدہ افراد کو ہی ہوتیں بلکہ یہ بیماریاں کسی بھی عمر میں حملہ آوور ہو سکتی ہیں،دل کی بیماریوں سے بچائو کےلئے مینگوسٹین کا پابندی سے استعمال تجویز کیا جاتا ہے اور اس حوالے سے تحقیق میں یہ بات ثابت ہو ئی کہ مینگوسٹین میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ دل کی بیماریوں کو حملے سے روکتا ہے۔

وزن کم کرتا ہے؛

مینگوسٹین کےپھل کو باقاعدہ اپنی غذا کا حصہ بنائیں اس میں فائبر اور پانی کی بھرپور مقدار موجود ہے جس کے استعمال سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے اور آپ چند ہی ہفتوں کے استعمال کے بعد اس کمی کو محسوس کریں گے۔

نظام ہضم کی بہتری کیلئے

نظام ہضم کی خرابی کی شکایت دنہا بھر میں بہت عام ہے اور ہر دوسرا آدمی اس کی شکایت کرتا نظر آتا ہے جس کی بنیادی وجہ اس کی اپنی خراب طرز زندگی ہے خاص طور پر غیر صحت مند غذائوں کے استعمال کی عادت اس خرابی کی بنیادی وجہ ہے،ایسے افراد کےلئے مشورہ ہے کہ وہ اپنی غیر صحت مند غذا کو مینگو سٹین سے تبدیل کریں ،مینگوسٹین میں موجود فائبر غیر معمولی کارکرگی کی وجہ سے آپ کو اس شکایت کو نہ صرف دور کردے گا بلکہ آپ کو توانا بھی کرے گا۔

اینٹی الرجی:

الرجی ایک دائمی خرابی ہےجو زندگی کے ساتھ ہے،الرجی کے علاج کا ایک طریقہ تو ادویہ کا استعمال ہے جبکہ محققین اس کا دوسرا علاج مینگوسٹین تجویز کرتے ہیں اور یہ تجویز اس تحقیق کی بنیاد پر کی جاتی ہے جس کے مطابق مینگوسٹین میں موجود ایتھنول کے اجزاء الرجی کیخلاف مزاحمت کرتے ہیں اور اس کی شدت کو بتدریجکم کرکے ختم کردیتا ہے۔