کراچی میں سمندری ہوائیں پھر بند،نمی صرف3فیصد،پارہ42پر

May 22, 2018

کراچی میں سمندری ہوائیں آج پھر بندہو گئی ہیں جس کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب صرف 3فیصد رہ گیا ہے جبکہ پارہ42اعشاریہ4پرپہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت ہوائیں شمال مغرب سے 10کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر مزید چند روز بر قرار رہے گی اور آئندہ تین روز ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ہے۔