ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ

May 22, 2018

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی، مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان فرق 10 فیصد سے گھٹ کر 8 فیصد رہ گیا۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ہو گئی، خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہو گئی، ملک بھر میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز 54 فیصد، خواتین ووٹرز 46 فیصد ہیں۔