کراچی میں گاڑیوں سے سامان چوری کرنیوالا گروہ سرگرم

May 22, 2018

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں افطار کے وقت گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، ڈیفنس فیز ٹو میں تین ملزمان سفید گاڑی میں آئے اور دو گاڑیوں سےساؤنڈ سسٹم نکال کر لے گئے، ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

سی سی ٹی وی وڈیو میں سفید رنگ کی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے،جس میں تین ملزمان آئے، ایک ملزم نے پہلے گلی میں کھڑی دو گاڑیوں کا جائزہ لیا، پھر ایک گاڑی کا کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد دروازہ کھولا اور گاڑی میں لگے ساؤنڈ سسٹم کو نکال لیا۔

پھر ملزم نے دوسری گاڑی کا رخ کیا اور اس کا بھی کوارٹر گلاس توڑنے کے بعد ساؤنڈ سسٹم نکال کر فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق چند دنوں میں یہ اس علاقے میں پانچویں واردات ہے۔