نوازشریف نے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگے ترین اپارٹمنٹس خریدے، عمران

May 22, 2018

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگے ترین اپارٹمنٹس خریدے، اسحاق ڈار کے بچے بیرون ملک بزنس کررہے ہیں ، شہبازشریف کا داماد ارب پتی بن گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف فوج پر تنقید اس لیے کررہے ہیں کہ فوج نیوٹرل کیوں ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ سسٹم کرپٹ رہے، نوازشریف کو اپوزیشن میں آکر تمام باتیں یاد آجاتی ہیں۔