آئی سی سی کے سرفراز احمد کےلئے دو پیغامات

May 22, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کے کپتان سرفراز احمد کو الگ الگ انداز سے سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآئی سی سی کےیہ دونوں پیغامات دراصل سرفراز احمدکے لئے ہیں،جن کے ذریعے ان کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کی سالگرہ کے حوالے سے ان کی چیمپئن ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی شاندار اننگز کی ویڈیو شیئر کی ،جس کے ساتھ لکھا ہے کہ سرفراز احمد 54’ہیپی برتھ ڈے ‘چیمپئن ٹرافی 2017ء میں جو کیپٹن اننگز کھیلی وہ دیکھئے۔


کچھ دیر قبل آئی سی سی نے اپنے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ری چرڈ سن اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی ایک تصویر شیئر کی ،جو اس وقت کی ہے جب آئی سی سی نے پاکستان کو نمبر ون ٹیم کے اعزاز سے نوازا تھا۔

آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ گزشتہ بار جب پاکستان نے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کھیلے تو وہ پہلی دنیا کی نمبر ون ٹیم بناکر سامنے آئی تھی، لیکن اب یہ سب آسان نہیں رہا۔

آئی سی سی نے جہاں سرفراز احمدکو ان کے برتھ ڈے پر وش کیا وہیں ان کے سامنے ایک چیلنج بھی رکھ دیا ،آئی سی سی یہ دونوں پیغامات معنی خیز ہے اب دیکھتے ہیں گرین کیپ کے کپتان انہیں کس انداز سے لیتے ہیں۔