بھارتی گجرات، نچلی ذات کے ہندو کو تشدد کرکے مار دیا گیا

May 22, 2018

اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں سے بدسلوکی کا ایک اور واقعہ، بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا، بھارتی ریاست گجرات میں نچلی ذات کے ہندو کو تشدد کرکے قتل کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

دلت شہری کو رسی سے باندھ کر دھاتی راڈ سے اس بری طرح تشدد کیا گیا کہ اس کی جان چلی گئی، اس شخص کی بیوی کو بھی مارا پیٹا گیا۔

میاں بیوی مقناطیس کی مدد سے دھات چن رہے تھے کہ ایک فیکٹری مالک نے ان پر چوری کا الزام لگایا اور ساتھیوں کی مدد سے دونوں پر تشدد کیا۔