نواب شاہ میں 30 مئی کا جلسہ سندھ کی سیاست میں ہلچل مچا دے گا،(ن) لیگ

May 23, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے سینئر نائب صدر عبدالوحید انقلابی، رحمت اللہ قریشی، فرحان خان یوسف زئی و دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 30 مئی 2018 کو نواب شاہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا جلسہ سندھ کی سیاست میں ہلچل مچا دے گا، سندھ کے حکمرانوں کے ایوانوں میں مریم نواز کی للکار سے زلزلہ آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف مریم نواز کی للکار اور جمہوریت کے لئے عملی جدوجہد نے پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو بیدار کردیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، سندھ میں مریم نواز کی انٹری سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔