وفاقی کابینہ کا اجلاس، پارلیمانی اجلاس سے دو حکومتی اتحادی غیرحاضر

May 23, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پار لیمانی پار ٹیوں کے ر ہنمائوں کا ایک اجلاس منگل کو وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فا ٹا اصلا حات پر عمل درآ مد کے امور بالخصوص آئینی ترمیم کی منظوری کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صا دق ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمن ، شاہ محمود قریشی ، سید نوید قمر ، شیر یں مزاری ، سرتاج عزیز ، آ فتاب احمد شیر پائو، حاجی غلام احمد بلور ، الحاج شاہ جی گل آفریدی ، صاحبزادہ طارق اللہ ، میر حاصل بزنجو ، زاہد حامد ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ ، بیر سٹر ظفر اللہ خان ، محمود بشیر ورک ، مقبول صدیقی ، بلال ر حمن اور سید غا زی گلاب جمال نے شرکت کی۔شرکاء کی فہرست سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت کی دو اتحادی جماعتوں جے یو آئی (ف ) اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جو فاٹا کو خیبر پختونخوامیں ضم کرنے کے خلاف ہیں۔