مخصوص نشستوں پر من پسندوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیاجائے،قومی یکجہتی کونسل

May 23, 2018

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماوں ساجد خان بلوچ ،جہانزیب خان ، محمد اشفاق ،قاری محمد عبداللہ ، طیب بھٹی ،محمد فرخ ، نیاز علی ودیگر نے کہا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر من پسندوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیاجائے اور نوازنے کی بجائے الیکشن کرائے جائیں ، چیف جسٹس آف پاکستان اس حوالے سے سخت ایکشن لیں ،سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی اس حوالے سے قانون سازی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی 33 فیصد نشستوں پر خواتین کا جو مخصوص کوٹہ ہے اس پر بھی الیکشن ہونے چاہئیں۔ خواتین ایم پی اے ایم این اے بھی عوامی ووٹوں کی نمائندگی سے ایوان میں پہنچیں ورنہ یہ مخصوص نشستیں ہی ختم کی جائیں۔