چلڈرن کمپلیکس میں مسجد کا سنگ بنیاد

May 23, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر الخالق نے نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک کنال رقبہ پر مشتمل نئی مسجد کی تعمیر میں مخیرحضرات بھی تعاون کریں۔ مزید برآں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے30طلباءوطالبات کو انٹرن شپ کیلئے چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ نے جازت دیدی ہے۔