25 سال قید بامشقت کی سزا پانےوالے ملزم کی اپیل منظور

May 23, 2018

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے پر25سال قید بامشقت کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے سزاکالعدم قرار دے دی ملزم کی جانب سے شان اصغرایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم زیورساکن باڑہ کو کچھ عرصہ قبل پولیس نے گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 50کلوگرام چرس برآمد کی تھی ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو عمرقید اورجرمانہ کی سزاسنائی جس کے خلاف اس نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظور کرلی ۔