پنجاب رینجرز کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد، درجنوں گرفتار

May 23, 2018

پنجاب رینجرز نے لاہور کے علاقے مناواں میں سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کرکے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لاہور میں تھانا مناواں کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے پر رینجرز نے درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔