بدنام زمانہ بھارتی میجر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

May 23, 2018

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم کرنے والا بدنام زمانہ میجر گوگی دوران ڈیوٹی سرینگر کے ہوٹل میں ایک کم عمر لڑکی کے ہمراہ پکڑا گیا، بیان رکارڈ کروانے کے بعد پولیس نے میجر گوگی کو رہا کردیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی میجر لیتل گوگی، مقامی لڑکی اور میجر گوگی کے ڈرائیور کو ہوٹل سے حراست میں لیا گیا، میجر گوگی لڑکی اور ڈرائیور کے ہمراہ ہوٹل پہنچا تھا۔

ہوٹل انتظامیہ نے شناخت پوچھی تو ڈرائیور نے اسٹاف سے ہاتھا پائی کی جس کے بعد پولیس طلب کی گئی اور پھر پولیس بھارتی میجر، لڑکی اور ڈرائیور تینوں کو تھانے لے گئی، ہوٹل کا کمرہ میجر گوگی کے نام آن لائن بک کرایا گیا تھا۔

پولیس نے میجر گوگی کا بیان رکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا، آئی جی پولیس نے واقعے کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، بھارتی میجر نے پچھلے سال کشمیری نوجوان کو جیپ پر باندھ کر انسانیت سوز سلوک کیا تھا۔