بھارت میں بجلی کا کھمبا اچانک رکشہ پر آگرا

May 23, 2018

کہتے ہیں مصیبت کسی بھی وقت کہیں سے بھی آسکتی ہے۔کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ایک رکشہ ڈرائیور اور اس میں سوار مسافرکو کرنا پڑا جب اُس پراچانک ایک دیوہیکل بجلی کا کھمبا آگرا۔

جی ہاں، یہ مناظر بھارت کے شہر Bhiwaniمیں دیکھے گئے جب بجلی کا کھمبا سڑک سے گزرتے ایک رکشہ پر آگرا ۔

رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل اک ٹرک کھمبے سے ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے یوں اچانک وہی کھمبا رکشہ پر گرا جبکہ اس حادثے میں خوش قسمتی سے رکشہ ڈرائیور اور اس میں سوار خاتون بالکل محفوظ رہے۔