نہر میں ڈوب کر بچی جاں بحق

May 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) روزہ افطار کرنے کے بعد نورانی بستی کارہائشی محمدفرحان اپنی 2سالہ بیٹی نادیہ کو لیکر ٹھنڈی ہوا کے لئے پھلیلی نہر پر واقع لیاقت پل پر لایاتھا اورفون پر بات کرنے میں مصروف ہوگیا ۔بچی سے کچھ دیر کے لئے نظرہٹی تواسی دوران 2سالہ شیرخوار نادیہ پیر پھسلنے کے باعث ریلنگ کے خلا سے نہر میں جاگری۔بچی کو نہ پاکر والد نے دیکھاتو وہ نہر میں گری ہوئی تھی ۔فرحان کے شور شرابے پر قریبی موجود غوط خوروں نے فوری طورپر بچی کو بچانے کی کوشش کے لئے نہر میں چھلانگ لگائی تاہم بچی اس دوران ڈوب چکی تھی آخری اطلاعات تک اس کی لاش برآمد نہیں ہوسکی تھی۔