جبری برطرفی کا نوٹس لینے کی اپیل

May 24, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) کوٹری کے رہائشی نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ مل سے جبری برطرفی کا نوٹس لیا جائے۔احتجاج کرتے ہوئے غلام مصطفی قمبرانی نے الزام عائد کیا کہ ٹوتھ پیسٹ بنانے والی کمپنی کی انتظامیہ نے بلاجواز ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔ ناانصافی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک برس سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے مگر تاحال تدارک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے۔