کرکٹ فیسٹول، قاسمی جمخانہ فتحیاب

May 24, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 33ویں کراچی جمخانہ عمر ایسوسی ایٹس رمضان کرکٹ فیسٹول میں قاسمی جمخانہ نے اشفاق میموریل ہسپتال ٹیم کو 74رنز سے شکست دیدی۔ قاسمی جمخانہ نے 189 رنز بنائے، بلال ارشاد نے110رنز ناٹ آؤٹ بنائے،اشفاق میموریل ہسپتال کی ٹیم114رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔