تیل،خوراک اورٹرانسپورٹ کےشعبوں کی درآمدات میں 10.6فیصداضافہ

May 24, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 18-2017 کے دوران تیل ‘ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات کی ملکی درآمدات میں مجموعی طور پر 10.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل 18-2017کے دوران درآمدات 26.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ جاری مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پٹرولیم کی درآمدات میں 30.4 فیصد کے اضافے سے درآمدات کا حجم 11.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق خوراک کی درآمدات میں 2.32 فیصد کے اضافہ سے درآمدی بل 5.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا اسی طرح پٹرولیم مصنوعات کے بعد غذائی اجناس کی درآمدات دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔