فائرنگ کے واقعات ، چار افرادزخمی

May 24, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے چار افرادکوزخمی کردیاگیا۔ تھانہ بنی کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات میں پولیس کے سابق اہلکارکوفائرنگ کرکےزخمی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق عمران سکنہ محلہ عیدگاہ اپنے گھرکے باہرایک خالی پلاٹ میں کھڑاتھاکہ اسی تین مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی عمران علی نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا اسی دوران دوسرے ڈاکونے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیااورموقع سے فرارہوگئے۔زخمی عمران کے بارے بتایاجاتاہے کہ وہ سی آئی اے میں تعینات تھاجہاں اسے کچھ عرصہ پہلے ملازمت سے فارغ کردیاگیاتھا۔ تھانہ صادق آبادکو انیس الرحمٰن نے بتایا کہ ممنون الرشید نے میرے بھتیجے احسن سے بدتمیزی کی اورچلا گیا،کچھ دیربعدوہ واپس آیا جس کے ساتھ پندرہ بیس نامعلوم افرادتھے جن کی اندھا دھند فائرنگ سے را ہگیر اسامہ زخمی ہو گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو بابر زمان نے بتایا کہ شفاعت اللہ ، صبیح کو مار رہا تھا جسے شاہ رخ نے منع کیا تو شفاعت اللہ اور بلال نے شاہ رخ پر حملہ کر دیا ۔بلال کی فائر نگ سے عاطف اورشاہ رخ زخمی ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حافظ محمد عثمان قمر رانا نے بتایا کہ شور شرابا سن کر باہر آیا تو وجاہت ، غیور اور ابو بکر لڑائی جھگڑا کر رہے تھے میں چھڑانے لگا تو وجاہت نے پسٹل تان کر گھر پر فائرنگ کی اور مجھے قتل کی دھمکیاں دیں ۔