عرفان صدیقی کی زیرصدارت اجلاس میں اقبال اکادمی کے بجٹ کی منظوری

May 24, 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقبال اکادمی پاکستان کے مالی سال 2018-19ء کے بجٹ اور مستقبل کے منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔ مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی زیرصدارت اقبال اکادمی کے نوتشکیل شدہ بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس میں فروغ فکر اقبال کے عنوان سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔ کمیٹی شاعر مشرق کے افکار عام کرنے کیلئے ٹی وی ڈراموں، فلموں، نغموں کی اصناف کو بھی استعمال میں لانے کا جائزہ لے گی۔ اجلاس میں آئندہ سال سالانہ اقبال کانفرنس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔