فن لینڈمیں ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر

May 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر مبتلا کیا ہوا ہے۔

یورپی ملک فن لینڈ میں بھی اس وقت ہر طرف چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے ۔ فن لینڈ کے شہر Helsinki کے پارک میں بھی لاکھوں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری کے پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف فن لینڈبلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔