لارڈز ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل مکمل، پاکستان نے 50 رنز بنالئے

May 24, 2018

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں184رنز بنائے جس کے جواب میںپاکستان کی ٹیم کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 50رنز بناسکی ہے۔ اب تک 23اوورز کا کھیل ہوچکا ہے ۔

اظہرعلی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیںجبکہ امام الحق 4رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی اور حارث سہیل نے مشترکہ طور پر 38رنز بنائے ہیںجبکہ دونوںنے 17اعشاریہ 3اوور کھیلے ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میںگرین شرٹس کے بولرز کے دباؤ میںنظر آئی جس کے سبب انگلینڈ کے بیٹمسمین کھل کر نہ کھیل سکے ۔ محمد عباس اور حسن علی نے 4،4 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی ۔

انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 2.58اوورز میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیم کی جانب سے سابق کپتان الیسٹر کک14چوکوں کی مدد سے 70رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آل رائونڈر بین اسٹوکس 38رنز بنا سکے۔