کاجول مومی پتلے میں ڈھل گئیں

May 25, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول بھی مومی پتلے میں ڈھل گئیں۔

سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کی ناور ادااکرہ کاجول کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا جسکی رونمائی کاجول نے خود کی جبکہ اس موقع پر اُنکی بیٹی بھی اُنکے ساتھ تھی وسری جانب کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن نہ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ملئے خاموش کاجول سے۔


واضح رہے کاجول بالی ووڈ اداکاروں میں تیسری اداکارہ ہیں جنکا مومی مجسمہ سنگاپورکے مادام تساؤ کی زینت بنے گا ۔

اس سے قبل امیتابھ بچن،شاہ رُخ خان سمیت مہاتمہ گاندھی اور نریندر مودی کا مومی مجسمہ بھی سنگاپور کے مادام تساؤ میں نصب ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکاروں میں سلمان خان، ریتھک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف ،مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں جبکہ ورون دھون، پرابھاس اور انیل کپور کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جا چکا ہے۔