جارج اور امل کلونی کا دریاے تھیمز کنارے شاندار محل

May 27, 2018

جارج اور امل کلونی اس وقت دنیا کے معروف ترین Power Couples میں سے ایک ہیں۔

دونوں میاں بیوی انفرادی طور پر بھی بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔ جارج کلونی کا شمار ہالی ووڈ کے چند بہترین اور دنیا کے پُرکشش ترین مردوں میں ہوتا ہے، جب کہ امل کلونی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور انسانی حقوق پر عالمی شہرت یافتہ وکیل ہیں۔ 2014میں دونوں کے بندھن میں بندھ گئے۔ان کے ہاں، حال ہی میں جڑواں بچوں کی پیدایش بھی ہوئی ہے، جن کے نام الیگزینڈر اور اِیلا ہیں۔ انھوں نے لندن کے دریائے تھیمزکنارے جزیرہ Sonning Eyeمیں محل نما گھر خریدا ہے،

جہاںانھوںنے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ رہائش اختیار کی ہے۔ خریداری کے وقت اس گھر کی مالیت ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈز تھی (پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ ارب روپے سے زائد)۔تزئین و آرائش کے بعد اس کی مالیت ایک کروڑ40 لاکھ برطانوی پاؤنڈ ہوگئی ہے (پاکستانی کرنسی میں دو ارب دس کروڑروپے سے زائد)۔ تزئین و آرائش کے بعد اس محل میںنیا لان ٹینس کورٹ، دریا کنارے نیا ’سمر ہاؤس‘، 60 فٹ طویل سوئمنگ پول، 360ڈگری سیکیورٹی سسٹم، ہوم سنیما وغیرہ شامل کیا گیا ہے۔

اونچی چھت کے ساتھ بنا ہوا یہ محل 9بیڈ رومز، ایک شاندار ریسیپشن روم، لاؤنج، دفتر، پول ہاؤس، دیواروں کے ساتھ تاریخی اور یادگار کتابوں کے طویل شیلفوں، اوپن فائر پلیس پر مشتمل ہے۔ پول ہاؤس کی تزئین و آرائش ’پارٹی زون‘ کے طور پر کی گئی ہے، جس کا اپنا لاؤنج اور نیا بار بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ محل کے اندر جدید آلات پر مشتمل جیم بھی بنایا گیا ہے، جہاں جارج اور امل دونوں جسمانی مشقت کرتے ہیں۔ بیک یارڈ میںایک ڈاک ہاؤس بھی بنا ہوا ہے، جو دریاے تھیمز کے ساتھ جڑا ہوا ہے، یہ اس کشتی کا اینکر ہاؤس ہے، جو جارج نے حال ہی میں خریدی ہے۔ہوم سنیما میںبیک وقت سولہ افراد بیٹھ کر مووی ٹائم انجوائے کرسکتے ہیں۔ امل کلونی نے اسے ’جارج زون‘ کا نام دیاہے، جہاں جارج کلونی بیٹھ کر فلموں کی ایڈٹنگ کرواتے ہیں، جب کہ امل انھیں چائے اور اسنیک پر جوائن کرتی ہیں۔ یہاں کینڈی جارز رکھے ہوئے ہیںاور ایک پاپ کارن مشین بھی موجود ہے۔ یہ محل سترھویں صدی میں تعمیر کیا گیا تھا، جو چار ایکڑ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے۔

جارج اور امل کے پڑوسیوں میںوزیراعظم تھریسامے، اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جادوگر یوری گیلر اور گٹارسٹ جیمی پیج شامل ہیں۔ محل کی تزئین و آرائش اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر محلے داروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ ان تبدیلیوںسے پڑوسیوں کی پرائیویسی اور علاقے کا ورثہ متاثر ہورہا تھا۔ پڑوسیوں کے اعتراض کے بعد، تزئین و آرائش کے مجوزہ منصوبے میں کئی تبدیلیاںلے کر آئی گئیں، جب کہ سیکیورٹی کیمروں کی اونچائی بھی دو فٹ نیچے کردی گئی۔

جارج کلونی، امل اور اپنے دوجڑواں بچوں کے ساتھ لندن کے اس محل میںمنتقل ہونے سے پہلے سٹی اسٹوڈیو، لاس اینجلس میں ایک چھ بیڈ روم وِلا میں رہائش پذیر تھے۔ یہ وِلا انھوں نے1995 میں22 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔ یہ تھری اسٹوری وِلا 3,700مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ جارج کلونی اٹالین کلچر کے بڑے فین ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جارج نے امل سے شادی کے لیے بھی وینس کے مقام کا انتخاب کیا تھا۔ وینس میں جارج کلونی نےLake Comoکنارے اٹھارویں صدی میں تعمیر کیا گیا وِلا 2001میں ایک کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالرز میں خریدا تھا۔2004 میںریلیز ہونے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ’اوشینزالیون‘ کی ریکی کے دوران انھیںیہ وِلا اور اس کی لوکیشن اس قدر پسند آئی کہ انھوں نے ناصرف اسے اپنی بلاک بسٹر فلم کی لوکیشن کے طور پر منتخب کیا بلکہ اسے اپنے لیے خرید بھی لیا۔ یہ پرتعیش وِلا 25 کمروں پر مشتمل ہے۔پرائیویسی کو برقرار رکھنے کے لیے بعد میں انھوں نے اس کے ساتھ واقع ایک اور وِلا کو بھی خریدلیا تھا۔صرف یہی نہیں، جارج کلونی، کابو(میکسیکو) میں بھی 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے ایک وِلا کے مالک ہیں۔