نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اب کوئی بات نہیں ہوگی، اپوزیشن لیڈر

May 25, 2018

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے تقرر کے معاملے پر اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی یا حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی، جلد اسپیکر کو خط لکھ کر انہیں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے اپوزیشن کے نام دے دیے جائیں گے ۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شاہد عباسی کوخط لکھیں گے کہ انہوں نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں ۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپیکر کو بھی خط لکھوں گا جس میں انہیں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے اپوزیشن کے چار نام بھیجوں گا۔