نگراں عہدیداروں سے اثاثوں کی تفصیل طلب کرنیکا فیصلہ

May 28, 2018

الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کے عہدے داروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ تقرر کے تین روز کے اندر اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

نگراں حکومت کوئی بڑا پالیسی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں ہو گی ، نگران حکومت افسران کے تبادلے و تقرریاں الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر نہیں کر سکے گی۔

نگراں حکومتوں کا کام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مدد فراہم کرنا ہو گا۔