وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

May 29, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان، وزراء،تمام مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگرسول وعسکری حکام بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیرغور آنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشرقی اور مغربی سرحد اور خطے کی صورتحال پر بھی غور کر رہے ہیں۔