لاہور: ڈولفن فورس سے مقابلہ، فائرنگ سے لڑکا جاں بحق

May 29, 2018

لاہور کے علاقے شادباغ میں ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر لڑکا جاں بحق ہو گیا، واقعے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے فائرنگ شروع کردی، بچہ اس فائرنگ کی زد میںآکر جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔

جاں بحق ہونے والے 14 سالہ لڑکے کے لواحقین نے جنازہ رکھ کر سڑک بند کر دی اور احتجاج کیا۔