جامعِ نصیحت: نیکی کا حکم اور برائی کا سدِّباب

June 01, 2018

حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیرؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت ابوذرؓ نے نبی کریمﷺ سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ،مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں جس کی وجہ سے میں جنت میں داخل ہوجاؤں۔ آپ ﷺ نے فرمایا:اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ۔اب

وذرؓ فرمانے لگے کیا ان سے نیچے اعمال ہیں؟آپ ﷺ نے فرمایا: نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو۔ابوذر ؓ کہنے لگے کہ میرے پاس تو صدقہ کرنے کے لیے مال موجود نہیں ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:تو پھر نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو۔ (متفق علیہ)