سینٹرل لندن کے لگژری ہوٹل میں آگ لگ گئی

June 06, 2018

لندن کے وسطی علاقے نائٹس برج کے بارہ منزلہ لگژری ہوٹل میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میندرین اورینٹل میں ایک ہفتے پہلے لاکھوں پاؤنڈ کی تعمیر نو کا کام مکمل ہوا تھا، یہ عمارت ایک سو پندرہ سال پرانی ہے، ایک سو بیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لوگوں کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔