بلوچستان کےضلع دکی سے پولیو کا تیسرا کیس رپورٹ

June 08, 2018

بلوچستان میں انسدادپولیو کےحوالےسےکی جانےوالی کوششوں کو اس وقت ایک اور دھچکا لگا کہ جب ضلع دکی سے پولیوکانیا کیس رپورٹ ہوا۔

نیاکیس دکی کےعلاقےکلی بابڑان یونین کونسل صدر سےرپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق پولیوکاشکار محمدعثمان نامی 18ماہ کابچہ ہےجس میں آج صبح پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔تشویشناک بات یہ ہے کہ رواں سال ضلع دکی سے رپورٹ ہونےوالا پولیو کا یہ تیسرا کیس ہےاوریہ اس وقت نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کابھی تیسرا پولیو کیس ہے۔

محکمہ صحت کےذرائع کے مطابق محمدعثمان کو انسدادپولیو کی گذشتہ چھ مہم کےدوران بچےکوصرف ایک بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جاسکے۔ پانچ بار مہم کےدوران بچہ گھرپردستیاب نہیں تھا۔

اس سےقبل دکی سےپولیو کےدو کیسز رپورٹ ہو ئے تھے۔ دکی سے پہلاکیس رواں سال مارچ اور دوسرا کیس مئی میں رپورٹ ہواتھا۔ گزشتہ سال بھی بلوچستان سے پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اس سےقبل 2016میں بلوچستان سےپولیو کے دو اور 2015میں بلوچستان سے پولیو سےرپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد سات تھی۔

سن 2014میں بلوچستان سےپولیو کے25کیسز رپورٹ ہوئے تھےتاہم 2013میں بلوچستان سے پولیو کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھاتاہم 2012میں بلوچستان سے چار اور 2011میں صوبےسےریکارڈ 73کیسز رپورٹ ہوئےتھے۔

اس لحاظ سے گزشتہ آٹھ سال کےدوران بلوچستان سے مجموعی طور پر 117کیسز رپورٹ ہوئے۔