عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کو آئینہ دکھا دیا

June 09, 2018

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کو آئینہ دکھا دیا ہے ،کہتا ہے پاکستان کا آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے۔

عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے آئندہ مالی سال کے دوران شرح نمو پانچ فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے اور معیشت میں سست روی کے باعث پاکستان کو آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑے گا۔

پاکستانی معیشت کو اندرونی اور بیرونی خدشات کا سامنا ہے اور اسی خدشے کے پیش نظر شرح نمو میں کمی متوقع ہے۔