پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مختلف اضلاع میں چھاپے

June 10, 2018

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں کارروائی کےدوران نفسیاتی امراض کی چار غیررجسٹرڈ علاج گاہوں سمیت عطائیوں کے 49 اڈے سیل کردیے ۔

کمیشن کی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں نفسیاتی امراض کی 10 علاج گاہوں اورنشئی افراد کی بحالی کےمراکزپرچھاپے مارے اور غیر رجسٹرڈ ہونے پر 4 سیل کردیئے۔

ترجمان کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی کارروائی کی اوراتائیوں کے 45 اڈے سیل کردیئے۔