زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے کیسے نکلا، نگراں وزیر اعظم

June 13, 2018

نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

زلفی بخاری کا نام ای سی ایل پر تھا اور وہ دو روز قبل وزارت داخلہ کے حکام سے اجازت ملنے پر عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عربگئے تھے۔

ان کی روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر ایف آئی حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک لیا تھا۔ ذرئع کے مطابق اس معاملے کے بعد وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو 6 دن کے لیے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے