امریکی ریکون نے 25منزلہ بلند وبالا عمارت سَر کرلی

June 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

بلند عمارتیں سر کرنے کی کوشش کرتے کئی مہم جو آپ نے دیکھ ہوں گے جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اب ان منچلوں میں ایک ریکون کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ جی ہاں، امریکی ریاست مینیسوٹا میں ایک منچلے ریکون نے حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین بننے کا فیصلہ کیا اور بلند و بالا عمارت پر مہم جوئی کے لئے نکل پڑا۔

یہ ریکون لگا تار دو دن تک عمارت پر کسی ماہر خطروں کی کھلاڑی کی طرح اونچائی کی جانب بڑھتا رہا اور 25منزلہ عمارت سرکر کے انٹرنیٹ اسٹار بن گیاہے۔