سابق صدر آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی چیلنج

June 14, 2018

نوابشاہ سے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی چیلنج کردیئے گئے ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ آصف زرداری نے سانگھڑ میں 1500 ایکڑ زمین خریدی ، زرداری نےسانگھڑمیں خریدی گئی زرعی زمین پر ٹیکس نہیں دیا۔

درخواست گزار کے مطابق زرداری خاندان نہری پانی کے استعمال کا آبیانہ بھی ادا نہیں کرتا ، درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے آصف علی زرداری کو نوٹس جاری کردیا۔

آصف زرداری کے خلاف درخواست کی سماعت 18 جون کوہوگی۔