شہباز شریف کا کراچی سے الیکشن لڑنا خوش آئند ہے،تاجربرادری

June 15, 2018

کراچی ( پ ر) کراچی کی تاجر برادری نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے کراچی سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کراچی کے حلقے این اے 249 اور این اے 250 سے الیکشن لڑنا خوش آئند ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مسلم لیگ ن بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے انہیں تاجر برادری کی خواہش سے آگاہ کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ وہ کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں جو شہباز شریف نے قبول کر لی تھی۔