ایریزونا میں ٹرین اور کار کا شدید تصادم

June 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا میں ٹریک سے گزرتے ہوئے کارکا ٹرین سے زوردار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹریک پر پھنسی کار کو ریل دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔

امریکی ریاست ایریزونا میں ٹریک پر سے گزرتی ہوئی کار اچانک ٹریک پر آ کر بند ہو گئی اور پٹری میں پھنس گئی اتنے میں کار ڈرائیورنے ٹرین آتے دیکھ کر اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر کار سے باہر چھلانک لگادی۔

دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کا کار سے زور دار تصادم ہو گیا اور سیکنڈوں میں ٹرین، کار کودور تک دھکیلتی لے گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔