کوہلو: سرکاری تنصیبات اور قبائلی رہنما کا گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا

June 16, 2018

کوئٹہ(آن لائن)کوہلو میں نامعلوم افرا دنے سرکاری تنصیبات اور قبائلی رہنماء کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے تحصیل میوند میں بجار کے مقام پر نامعلوم افراد نے دہشت گردی کی غرض سے سرکاری تنصیبات سول ڈسپنسری، پرائمری سکول اور قبائلی رہنماء کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس سے گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔