دنیاکی آدھی دولت کس کےقبضےمیں ہے؟

June 17, 2018

امریکی ادارے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 86کھرب ڈالر یعنی دنیاکی 40فیصددولت شمالی امریکامیں آبادافرادکےپاس ہے.

بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی رپورٹ کے مطابق امراء کی ذاتی آمدنی میں12فیصداضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پرذاتی دولت202کھرب ڈالربڑھی۔

رپورٹ کے ،مطابق امریکا میں2لاکھ افرادکےاثاثوں کی مالیت10کروڑ ڈالر سے زائدہے جبکہ دولت کا22فیصدحصہ مغربی یورپ کےارب پتی افرادکےپاس ہے۔

چین میں کروڑ پتی افرادکی تعدادامریکیوں کےمقابلےمیں4گناتیزی سےبڑھ رہی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ارب پتی افراد کی دولت میں2017 کے دوران اٹھارہ فی صد اضافہ ہوا ۔

پچاس ارب پتی بھارتی اپنے ملک کی مجموعی دولت کا سولہ فیصد حصہ رکھتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ امیروں کی آمدنی میں حالیہ اضافہ5برسوں میں سب سےزیادہ ہے، امیرزیادہ تیزی سےامیرہورہےہیں لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ غریب غریب ترہورہاہے،