ماں کے جنازے کا تابوت گرنے سے بیٹا ہلاک

June 18, 2018

انڈونیشا میں ماں کے جنازے کا تابوت گرگیا جس سے بیٹا ہلاک اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی انڈونیشا کے علاقے میں ایک خاتون کی لاش کو تابوت میں رکھ کر روایتی طور پر لکڑی سے بنے ایک پلیٹ فارم پر رکھا جارہا تھاکہ اس دوران استعمال ہونے والی سیڑھی ٹوٹ گئی۔

سیڑھی ٹوٹ جانے کے باعث تابوت نیچے گرگیا، تابوت کے گرنے سے خاتون کا بیٹا ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق استعمال ہونے والی سیڑھی کے ٹوٹنے کی وجہ زیادہ لوگوں کا اس پر چڑھنا تھا۔