باکسر محمد وسیم ورلڈٹائٹل کیلئے 15 جون کو رنگ میں اتریں گے

June 18, 2018

انٹرنیشنل پاکستانی باکسرمحمدوسیم 15 جولائی کو فلائی ویٹ کیٹگری میں ورلڈٹائٹل کے حصول کے لئے میدان میں اتریں گے۔

ورلڈ ٹائٹل کے لئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل باکسر محمدوسیم کامقابلہ جنوبی افریقہ کےموروئی متھالین سےہوگا، ورلڈ ٹائٹل کے لئے وسیم کی فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کےتحت ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگی۔

جنوبی افریقن باکسر نے کیرئیر کے37 میں سے 35 مقابلوں میں فتح حاصل کر رکھی ہے جبکہ محمد وسیم بھی اپنے آٹھ انٹرنیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

محمدوسیم آج کل ورلڈٹائٹل کے لئے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں، محمد وسیم نئے عالمی اعزاز کے لئے مشہور اور انتہائی تجربہ کار امریکی ٹریننر جیف مے ویدر سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

محمدوسیم نے قوم کو عید الفطرکی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی کامیابی کےلئےدعاکی درخواست کی ہے، اپنے پیغام میں باکسر محمدوسیم کا کہناتھا کہ ایک بار پھرسبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

کوئٹہ سےتعلق رکھنےوالےمحمدوسیم اس وقت ڈبلیو سی سلورچیمپئن کا اعزاز رکھتے ہیں، محمد وسیم گزشتہ سال ڈبلیو بی سی کی رینکنگ میں فلائی ویٹ کٹیگری کے نمبر ون باکسر قرار پائے تھے۔