شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن طویل عرصے کے بعد فلم ”بدلہ “ میں اکھٹے کام کرینگے

June 19, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کرائم تھرلر فلم ”بدلہ“ کے لئے اکھٹے کام کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن طویل عرصے کے بعد ہدایتکار سوجوئے گھوش کی کرائم تھرلر فلم ”بدلہ “ میں ایک دوسرے کے مد مقابل نہیں بلکہ شاہ رخ خان فلم کے پروڈیوسر جبکہ اداکار امیتابھ بچن فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جس میں ان کے ساتھ اداکارہ تاپسی پنو بھی دکھائی دیں گی۔ اس سلسلے میں ہدایتکار سوجوئے گھوش کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن آدھی جنگ جیتنے کے مترادف ہیں جبکہ شاہ رخ خان بطور پروڈیوسر فلم کا حصہ بن گئے ہیں جس کے لئے مجھے بے حد خوشی ہے اور اس سے بہتر ٹیم کوئی نہیں ہو سکتی۔