ٹیکساس،چڑیا گھر میں شیراور پہلوانوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ

June 19, 2018

ٹیکساس ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھرمیں تفریح کے طور پر لوگوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ عام بات ہے ۔ٹیکساس کے چڑیا گھر میں ماہر پہلوانوں نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے مقابلے میں حصہ لیا جس میں ان کے مدِمقابل کوئی اور نہیں بلکہ جنگل کا بادشاہ تھا۔ جی ہاں تین پیشہ ورریسلرز نے پنجرے میں قیدشیر کے ساتھ ٹگ آف وار(رسہ کشی)کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ چڑیا گھرانتظامیہ نے پنجرے میں ایک مضبوط رسی کا انتظام کیا تھاجس کے ذریعے ببر شیر اسے منہ میں دبوچ کررَسا کھینچتا نظر آیا۔ اس دلچسپ مقابلے میں جنگل کے بادشاہ نے اپنی برتری ثابت کردی اورتین ریسلرز کوا کیلے ہرا دیا اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر تے ہوئے اپنے آپ کو جنگل کا بادشاہ ثابت کر دیا۔