انگلش اوپنر کیٹن جیننگز ٹیسٹ میں کامیاب واپسی کیلئے پُراعتماد

June 19, 2018

لیڈز (نیوز ڈیسک) کیٹن جینگز ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب کم بیک کے لیے پُراعتماد ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ یہ میرا آخری ٹیسٹ بھی ہوسکتا ہے، اس لیے میں بغیر کوئی دبائو لیے اس سے مکمل لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔ جیننگز کو دوسری مرتبہ ٹاپ آرڈر پر سینئر اوپنر الیسٹر کک کا ساتھ نبھانے کے لیے طلب کیا گیا ہے، ان کی واپسی کی بڑی وجہ ڈومیسٹک سطح پر اچھی پرفارمنس ہے، جس کی وجہ سے اسٹونمین کی جگہ انہیں دی گئی ہے۔ جیننگز کہتے ہیں کہ ہوسکتا ہے یہ میرے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہو، اس لیے میں خوش دلی سے کھیلنا چاہتا ہوں۔