عمران خان سعودی عرب میں تھے کاغذات نامزدگی پر دستخط کس نے کیے؟ اعتراض داخل ،آج طلبی

June 19, 2018

سرگودھا(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سرگودھا کے صدر عنصر عباس بلو چ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر سے درخواست کی گئی ہے کہ کاغذات نامزدگی مستر د کر کے عمران خان کو نااہل قرار دیا جا ئے ۔میانوالی کے حلقہ این اے 95کے ریٹرننگ آفیسر طارق محمود کی عدالت میں آزاد امیدوار منظور خان کی وساطت سے اعتراضات داخل کئے گئے ہیں اعتراضات میں عمرا ن خا ن کے دستخطوں کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گذار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دستخط مشکوک ہیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے دن عمران خان سعودی عر ب میں تھے جب مذکورہ دستخط شناختی کارڈ سے بھی میچ نہیں رکھتے جب کہ انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بھی معلومات چھپائی ہیں 7 مختلف قسم کے اعتراضات داخل کئے گئے ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار منظور خان اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمرا ن خا ن کو آج طلب کرلیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سنایا جا ئے گا۔