ماڈل کالونی،جھگڑے کے دوران دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا

June 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں جھگڑے کے دوران دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدود ہاشم رضا روڈ عمر مسجد کے قریب گھر میں اتوار و پیر کی درمیانی شب جھگڑے کے دوران ایک عمر رسیدہ شخص کو دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی پولیس نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وجہ موت دل کا دورہ ہے اور اس کی شناخت 70سالہ محبت خان کے نام سے ہوئی ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔