فیفا ورلڈ کپ، جاپان کے ہاتھوں کولمبیا کو شکست

June 19, 2018

روس میں جاری فیفا عالمی فٹ بال کپ 2018 کے تحت آج یعنی منگل کو کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں جاپان نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میںدو گول سے شکست دے دی ہے۔

میچ کا آغاز سنسنی خیر رہا اور ابتدائی 3 منٹ میں کولمبیا کی ٹیم کو کارلوس سانچز مورینو کا نقصان اٹھانا پڑا جنہیں ریفری نے لال کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا تاہم میچ کے چھٹے منٹ جاپان کے چنجی کاگاوا نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔

کولمبیا کے جوان فرنینڈو کوئنٹیرو نے 39ویں منٹ میں گول کرکے اسکورکرکے جاپان کی برتری کو ختم کیا اور اسکور 1-1سے برابر ہوگیا۔

اس بعد بھی دونوںٹیموںنے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن یہ سب حملے ناکام رہے تاہم 73ویں منٹ جاپان کے یویا اوساکو نے کولمبیا کے خلاف دوسرا گول کرنے میںکامیاب ہوگئے اور 1-1 کے اسکور کی برابری کو ختم کرتے ہوئے اسکور 1-2 کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔

کولمبیئن کھلاڑی، جاپان کی 1-2 کی برتری کو ختم کرنے میںآخر تک ناکام رہے اور میچ جاپان کے حق میں چلا گیا تاہم میچ کے آخری لمحات میںجاپانی گول کیپر ایجی کاواشیما کو میچ میں وقت کا ضیاع کرنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا لیکن انہوںنے اس کی پرواہ نہ کی کیونکہ میچ ختم ہونے چند سیکنڈ باقی رہ گئے تھے۔

واضحرہے کہ فیفا ورلڈکپ ایونٹمیں آج کا دوسرا میچ پولینڈ اور سینیگال کے مابین کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔